عمر کے بارے میں طنزیہ پیغام پر حدیقہ کیانی کا جواب جان کر آپ حیران رہ جائیں گئے

Spread the love

حدیقہ کیانی ہمیشہ سے اپنے گانوں اور فلاحی کاموں سے کسی نہ کسی قسم کی آگہی پھیلاتی رہتی ہے اور اس لیے انسٹاگرام پر ان کی وہ پوسٹ دیکھ کر حیرانی نہیں ہوئی جو انھوں نے ان کو بھیجے گئے ایک پیغام کے جواب میں لکھی ہے۔

انسٹاگرام پر پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو کسی نے یہ کومنٹ دیا کہ پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی اب بڑی عمر کی ہو گئی ہے اس لیے وہ اب کیمرے کے سامنے نہیں آتی۔ جب پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے یہ کومنٹ دیکھا تو ان کو بہت غصہ آیا لیکن انہوں نے بہت ہی نرم دلی کے ساتھ جواب دیا۔

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے جواب میں‌یہ کہا کہ ایک نہ ایک دن ہم سب کو بوڑھے ہو جانا ہے۔ اور اس ٹائم یہ تو ہمارا وزن بہت زیادہ ہو جانا ہے یہ بہت کم۔ ہمارےچہرے پر کچھ سلوٹیں آ جائیں گی۔ اورہماری تمام کامیابی اور آزادی کے باوجود معاشرہ آپ کو جج کرے گا آخر میں پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ‘اس خیال کو اس ملک سے ختم ہونا چاہیے کہ 35 سال کی عمر کے بعد آپ کو مر جانا چاہیے یا پھر دروازے کے پیچھے بند ہو جانا چاہیے۔ اگر اللہ مجھے توانائی اور طاقت دیتا ہے کہ میں 55، 65، یا 75 سال کی عمر میں اتنی ہی چست رہوں اور میں ایسی رہنا بھی چاہوں تو رہوں گی۔ معاشرے کو اس بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے کہ آپ کو اپنی زندگی کیسے گزارنی ہے۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *