صنم سعید کا اپنی مرحوم والدہ کیلئے پہلی بار سوشل میڈیا پر جذبات کا شدیداظہار

Spread the love

پاکستانی اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی چند یادگار تصاویر مداحوں سے شیئر کیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان کے انتقال کے 2 برس بعد وہ پہلی مرتبہ ان سے متعلق کوئی پوسٹ کررہی ہیں۔

صنم سعید نے کہا کہ موت انسان کی زندگی کا وہ حصہ ہے جو لازمی آکر ہی رہنا ہے جس کے لیے میں اپنے آپ کو ہمیشہ ہمشہ تیار رکھتی ہوں صنم سعید نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی والدہ کے آخری 2 سال میںہر ہر وقت ان کے ساتھ رہی اور اپنا پورا وقت انہیں دیا اور انہیں الوداع کہنے کا موقع ملا۔

اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ یہ پہلی پوسٹ ہے جو کہ وہ اپنی والدہ کے لیے کر رہی ہے۔ اداکارہ صنم سعید نے اپنی والدہ کے بارے میں مزید بتایا کہ ان کی والدہ کا جوش بالا کا تھا۔ان کا دل ہمیشہ خوشی سے چہکتا رہتا تھا، وہ صاف دل، نرم گوشہ، دیانتدار، اور ہر غم برداشت کرنے والی اور مخلص تھیں، انہوں نے میری شخصیت بنائی اورمجھے رہنا سکھایا اور مجھے آسمان کی بلندیوں تک اڑنے کا حوصلہ بھی دیا۔اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے سیکھا کہ سب لوگوں کے ساتھ ہمشہ عزت، ہمدردی اور محبت سے پیش آتے ہیں

اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ سب مجھے یاد دلاتا ہے کہ میں اپنےاندر موجود بچے کو کبھی کھونے نہ دوں اور نہ ہی کبھی بھی اپنے گھر کی بنیادی تربیت کو ڈوبنے دوں جو مجھے یہ سیکھاتی ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے ہمیشہ اتنا سیدھا اور سچ بولو۔ اداکارہ صنم سعید کی والدہ کو دنیا سے گئے ہوئے پورے دو سا ل ہو گئے ہیں۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *