شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد اور دلی بیغامات

Spread the love

رمضان المبارک کی آمد پر جہاں سب لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی اپنے مداحوں اور پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

عدنان صدیقی

پاکستان کے مشہور اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے سب کو خصوصی پیغام دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں اس رمضان میں سب پاکستانوں سے کچھ باتیں شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ میں سب سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ کھانا کوضائع مت کریں کیونکہ اکثر ہی ہم روزے کے باعث بہت زیادہ پکوان بنالیتے ہیں جو کہ بعد میں ضائع ہوجاتا ہے لیکن اگر ہم یہ کھانا ضائع نہ کریں اور ضرورت مندوں کو دیں گے تو زیادہ ثواب ملے گا۔عدنان صدیقی نے نے کہا کہ میں نے غور کیا ہےکہ اکثر لوگ روزے میں بہت زیادہ بے صبرے اور بہت جلد غصہ میں آ جاتے ہیں، ہم اللہ کے لیے روزہ رکھتے ہیں پھر کیوں ہم بےصبری کے ساتھ گاڑی چلاتے ہیں اور روزے کی حالت میں دوسروں پربہت زیادہ غصہ کر بیٹھتے ہیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ یہ رحمتوں والا مہینہ ہے جس میں عبادت کی جاتی ہے اور ہر کسی سے کی جاتی ہے اور محبت ہی پھیلائی جاتی ہے۔
عدنان صدیقی نے کو رمضان المبارک کہا اور خوشیوں کے ساتھ رمضان منانے کو کہا۔

ماہرہ خان

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ماہ مبارک سب کے لیے رحمتیں اور امن لائے


فرحان سعید عروہ حسین

فرحان سعید نے تمام مداحوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ ہی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور ملک سے باہر تمام تر مسلمانوں کو رمضان کے چاند کی مبارک باد دی۔


عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور سب کو رمضان مبارک کہا

میکال ذوالفقار

اداکار میکال ذوالفقار نے بھی نیک خواہشات اوررمضان کی مبارکباد پیش کی۔

ایمن خان

اداکارہ ایمن خان اس وقت عمرہ کی سعادت کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں مکہ مکرمہ سے انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو رمضان کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ محبتوں کو بڑھائیں اور نفرت کو دور اور بہت دور کر دیں۔نفرت کو دور کرو زندگی بہت زیادہ آسان ہو جاتی ہے

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *