اس رمضان عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے شوبز اسٹارز نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گئے

Spread the love

عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی بہت بڑی خواہش ہوتی ہے اور رمضان الکریم میں زیادہ سے زیادہ لوگ عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اسی لیے پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بہت سی شخصیات اس رمضان عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔

2018 میں اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2019 میں دونوں اس وقت عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے مکہ مکرمہ میں لی گئی بہت سی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر اور مسجد نبویؐ اور زیارتوں کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر جاری کیں۔ منیب بٹ نے اپنے ایک سعودی دوست کی جانب سے غلاف کعبہ کا ایک حصہ بھی تحفے میں وصول کیا ہے۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے مکہ مکرمہ میں لی گئی بہت سی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر اور مسجد نبویؐ اور زیارتوں کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر جاری کیں۔ منیب بٹ نے اپنے ایک سعودی دوست کی جانب سے غلاف کعبہ کا ایک حصہ بھی تحفے میں وصول کیا ہے۔

اداکارہ سارہ خان

دوسری جانب مشہور ترین اداکارہ سارہ خان اور اداکار آغا علی اپنے تعلقات میں دراڑ پڑنے کے بعد علیحدہ علیحدہ عمرہ کرنے پہنچے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اپنی بہن و اداکارہ نور خان کے ساتھ عمرہ ادا کر رہی ہیں، دونوں اداکاہ بہنوں نے مکہ مکرمہ میں لی گئی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مکہ میں رمضان۔

مشہور اداکارآغا علی اپنے بھائی اورتمام اہل خانہ کے ہمراہ مدینہ منورہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے روزے داروں کو مدینہ میں افطاری بھی کروائی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتا۔

اداکارآغا علی نے مسجد نبویؐ کے احاطے میں لی گئی ایک تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی ہے۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *